یوٹیوب شارٹس کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف

یوٹیوب نے اپنی مختصر ویڈیوز یعنی شارٹس کے لیے واٹر مارک کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین اسٹوڈیو پورٹل میں جاکر شارٹس ویڈیوز میں واٹر مارک کا اضافہ کرسکیں گے۔یوٹیوب کی جانب سے واٹر مارک کا فیچرآنے والے ہفتوں میں ڈیسک ٹاپ سائٹ کے لیے متعارف کرایا جائے گا جبکہ موبائل ایپ کے لیے یہ سہولت آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوگی۔ٹک ٹاک کی عالمی مقبولیت کے بعد دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں نے مختصر ویڈیوز کو اپنی سروسز کا حصہ بنایا۔اگر آپ ویڈیوز دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مختلف ایپس اور ویب سائٹس پر دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ ایک ویڈیو کو متعدد سروسز میں ری پوسٹ کرتے ہیں۔مثال کے طور پر متعدد انسٹاگرام ریلز درحقیقت ٹک ٹاک ویڈیوز ہوتی ہیں۔گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کا کہنا ہے کہ واٹر مارک شارٹس ویڈیوز کو صارفین دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کرسکیں گے اور ان کا کریڈٹ کوئی چھین نہیں سکے گا۔خیال رہے کہ یوٹیوب نے سب سے پہلے 2020 میں بھارت میں متعارف کرایا تھا اور 2021 میں 100 ممالک کے لیے اسے پیش کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.