یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل،سپین اور جرمن ٹیمیں آمنے سامنے

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل آج کھیلیں جائیں گے،سپین اور جرمن ٹیمیں سیکنڈ لیگ کے میچ میں آمنے سامنے ہونگیں۔ فٹ بال چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل کا مقابلہ بروشیا ڈورٹمنڈ اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہو گا۔سپین کی روایتی حریف اور صف اول کی ٹیموں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ میں مشکلا ت کا سامنا ہے۔ریال میڈرڈ کو فرسٹ لیگ میں چار ایک کی شکست نے فائنل تک رسائی کو مشکل ہی نہیں ناممکن بنا دیا ہے۔ایونٹ کا دوسرے سیمی فائنل یکم مئی کو بائرن میونخ اور بارسلونا کے درمیان کھیلا جائے گا،لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا کو حریف بائرن میونخ کے ہاتھوں چار صفر کی شکست ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.