یمی گوتم نئی فلم ایکشن جیکسن میں جلوہ گر ہونگی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ یمی گوتم نئی فلم ”ایکشن جیکسن” میں حسن کے جلوے بکھیریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمی گوتم شوٹنگ کے دوران کافی پرجوش نظر آ رہی ہیں، پربھودیوا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، کنال رائے کپور اور سوناکشی سنہا بھی اہم کرداروں میں ہیں، فلم آئندہ سال اپریل میں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ یمی گوتم کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اس فلم میں بھرپور پرفارمنس دوں تاکہ دیکھنے والوں کو محظوظ کر سکوں۔

تبصرے بند ہیں.