نئی فلم ون بائے ٹو فروری میں ریلیز ہوگی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھے دیول اور پریتی ڈیسائی کی جوڑی ایسی ہٹ ہوئی کہ دونوں نئی فلم ون بائے ٹو میں پھر جلوہ گر ہوگئے، فلم آئندہ سال فروری میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ رومانوی کامیڈی فلم ون بائی ٹو کی کہانی خوابوں کے پیچھے دوڑتے 2 نوجوانوں پر مبنی ہے، فلمی کرداروں کی کھٹی میٹھی نوک جھونک مناظر کو دلچسپ بنا رہی ہے۔ابھے دیول کے ساتھ پریتی ڈیسائی کی یہ دوسری فلم ہے، دونوں فلم راک دی شادی میں میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فلم ون بائے ٹو آئندہ سال 7 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.