ہیکرز نے ریلیز کے لیے تیار ہالی ووڈ فلم ہیک کرلی

کیلی فورنیا: 

ہیکرز نے ریلیز کے لیے تیار ڈزنی فلم کمپنی کی ایک فلم ہیک کر کے بھاری تاوان مانگ لیا اور تاوان نہ دینے کی صورت میں فلم ریلیز کرنے کی دھمکی بھی دی۔ ممکنہ طور پر فلم’’پائریٹس آ ف دی کیربین‘‘ یا ’’کارز تھری ‘‘ہوسکتی ہے۔

امریکی فلم ساز کمپنی ڈزنی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کی ایک نئی ریلیز کے لیے تیار فلم کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر بھاری تاوان نہ دیا تو فلم انٹرنیٹ پر ریلیز کر دی جائے گی۔

سوشل میڈیا کے مطابق ہیک کی گئی فلم میں’’پائریٹس آ ف دی کیربین۔ ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیل‘‘ یا پھر’’کارز تھری‘‘ ہوسکتی ہے جب کہ پائریٹس آ ف دی کیربین سلسلے کی نئی فلم 26 مئی کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

تبصرے بند ہیں.