گلوکارہ مومنہ مستحسن رمضان میں قصیدہ بردہ شریف پیش کریں گی

لاہور: 

گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہ رمضان المبارک میں ایک نئے انداز میں پیش ہونگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ مستحسن رمضان میں ناظرین کے لیے قصیدہ بردہ شریف پیش کرینگی جسے معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے گلوکارہ کے اس نئے انداز میں گلوکاری کا انتظار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مومنہ کوک اسٹوڈیو 9 میں گلوکار راحت فتح علی خان کے ہمراہ ’’آفرین آفرین ‘‘گا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.