ہیپی نیو ائیر کی پروموشن تقریب ، شاہ رخ اور دپیکا کی شرکت –

فلم کی کہانی ایسے چھ لوگوں کی ہے جو ایک قیمتی ہیرا چرانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں

احمد آباد () بھارتی شہر احمد آباد میں نئی فلم ’’ہیپی نیو ائیر ‘‘کی تشہیری تقریب ہوئی جس میں شاہ رخ خان ، دپیکا پڈکون اور فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کی ۔ ہیپی نیو ائیر کی کاسٹ ان دنوں اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہے ۔ احمد آباد میں ہونے والی پروموشن تقریب میں شاہ رخ فلم کی کامیابی کے لیے پر امید نظر آئے ۔ ایکشن کامیڈی فلم ’’ہیپی نیو ائیر ‘‘ کی کہانی چھ لوگوں کی ہے جو ہیرا چرانے کا منصوبہ بناتے ہیں ۔ فلم میں شاہ رخ خان ، دپیکا پڈوکون اور ابھیشک بچن جلوہ گرہوئے ہیں ۔ فرح خان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چوبیس اکتوبر کو ریلیز ہوگی ۔ –

تبصرے بند ہیں.