سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ایک ایک سے برابر

جونیئر سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہو گیا۔

ملائشیا: () جونیئر سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی جونئیر ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ تاہم دوسرے ہاف میں محمد نوید نے شاندار گول کر کے پاکستان کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ کھیل کے ساٹھویں منٹ میں آسٹریلیا نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ اسی ایک ایک کی برابری پر میچ ختم ہو گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.