”ہنگر گیمز” کی مرکزی کردار کیٹنس ایورڈین کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں سج گیا

نیو یارک میں مادام تساؤ کے عجائب گھر میں فلم ”ہنگر گیمز” کی مرکزی کردار کیٹنس ایورڈین کا مومی مجسمہ سجا دیا گیا ہے۔

نیو یارک: () عجائب گھر کے ترجمان ایرک فلوٹ کے مطابق کسی بھی شخصیت کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسکا مومی مجسمہ بنایا جاتا ہے۔ کیٹنس کا کردار بھی انتہائی مقبول ہے اس لئے اسکا مجسمہ عجائب گھر میں سجانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا بیس آرٹسٹوں نے کئی ماہ محنت کے بعد مجسمہ بنایا۔ فلم ہنگر گیمز میں کیٹنس ایورڈین کا کردار اداکارہ جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے۔ کیٹنس ایورڈین کے مجسمے ہالی ووڈ اور لندن کے عجائب گھروں میں بھی رکھے گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.