ہالی وڈ فلم ” گارڈیئنز آف دی گلیکسی ” کا نیاکلپ جاری

نیویارک….. این جی ٹی…… مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ” گارڈیئنز آف دی گلیکسی ” (Guardians of the Galaxy) کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا ہے۔ تھرِل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سُپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے جس کا ایک ایک پل دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دے گا۔ مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ڈائیریکٹر جیمز گن ہیںجسے رواں برس یکم اگست تک سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.