کراچی :24 گھنٹے بعد بھی بجلی بحالی کوممکن نہ بنایا جاسک

بارش کے بعد پیدا ہونیوالی فنی خرابی سے کئی علاقے ابھی تک اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں

کراچی ) نیشنل گرڈ ٹرپ ہونے سے بند ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ہے، ترجمان کے ای ایس سی کےمطابق شہر کے تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ صنعتی علاقوں کو بھی بجلی کی بحالی شروع ہوگئی ۔ بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی فنی خرابیاں دور نہیں ہوسکیں ۔ یہ فنی خرابیاں پی ایم ٹی اور کم وولٹیج سے متعلق ہیں۔ فنی خرابی سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو سحری میں مشکلات کا سامنا رہا، متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ فنی خرابیوں کے باعث جن علاقوں کی بجلی بحال نہیں ہوسکی ان میں بفر زون، نیو کراچی، سرجانی ٹائون ، بلدیہ ، شرف آباد ، بہادر آباد، کیماڑی،گلستان جوہر کے مختلف بلاکس، لانڈھی، قائد آباد، کورنگی اور ملیرکے مختلف علاقے بھی شامل ہیں ۔بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹے گذرنے کےباوجود فنی خرابی دور نہیں ہوسکی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.