ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ” آنٹ مین ” کے نئے مناظر انٹرنیٹ پر جاری

فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار پال روڈ نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، مائیکل پینا اور ہیلے ایٹ ویل شامل ہیں۔

نیو یارک:فلمساز پیٹون ریڈ کی سنسنی خیز فلم کی کہانیHank Pym نامی ایک ذہین سائنسدان کے گِرد گھومتی ہے۔ جو ایسا مواد تیار کرتا ہے جس کے استعمال کے بعد جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار پال روڈ نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، مائیکل پینا اور ہیلے ایٹ ویل شامل ہیں۔ ماردھاڑ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی سائنس فکشن تھرل فلم رواں سال 17 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.