فیملی سرکل کپ،جرمنی کی اینجلیک کیربر نے ٹائٹل جیت لیا

چارلسٹن………جرمنی کی اینجلیک کیربر نے فیملی سرکل کپ جیت لیا۔فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چارلسٹن میں ہونے والے فائنل کے پہلے سیٹ میں تواینجلیک کیربر نے حریف کو آوٹ کلاس کیا۔چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔لیکن پھر میڈیسن کیزکھیل میں واپس آئیں۔دوسرا سیٹ چار چھ کے اسکور سے اپنے نام کیا ۔فیصلہ کن سیٹ میں بھی زبردست مقابلہ ہوا۔لیکن کامیابی ملی سات پانچ کے اسکور سے اینجلیک کیربرکو۔

تبصرے بند ہیں.