ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک اور جینیفر گارنر کی طلاق ہو گئی

ہالی وڈ جوڑے بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے طلاق کا ایک مشکل فیصلہ کیا ہے۔

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف جوڑی بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے بالاخر علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں کی 2005ء میں شادی ہوئی تھی۔ ایک بیان میں دونوں اداکاروں نے کہا کہ ہم نے بہت سوچ سمجھ کے یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہمارے درمیان دوستی اور محبت کا رشتہ قائم رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ دونوں مشترکہ طور پر اپنے بچوں کی پرورش کریں گے۔ خیال رہے کہ بین ایفلک ہالی ووڈ کے چوٹی کے اداکار اور ہدایت کار مانے جاتے ہیں جنہوں نے دونوں شعبوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ بین ایفلک نے 1997ء میں ’گڈ ول ہنٹنگ‘ کے سکرین پلے پر آسکر ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ ان کو دوسرا آسکر ایوارڈ 2013ء میں فلم ’آرگو‘ پر ملا تھا۔ جینیفر گارنر کا بھی ہالی وڈ کی معروف اداکارہ میں شمار ہوتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.