پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد تک اضاف

پاکستان ریلوے نے کراچی سے اندرون ملک جانے والی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 سے 5 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ نئے کرایوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ 

لاہور: () ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 سے 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پسنجر اور میل ایکسپریس کے اکنامی کلاس کے مسافروں کو 30 سے 100 روپے تک اضافی کرایہ ادا کرنا ہو گا جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس اور تیز گام کے بزنس کلاس میں 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ کرائے میں رعایت واپس لینے کے بعد لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کے بزنس کلاس کا کے کرائے میں 12سو روپے تک جبکہ راولپنڈی جانے والی تیز گام کے بزنس کلاس کرائے میں 1700 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ماضی میں ریلوے کی جانب سے دی جانے والی خصوصی رعایت ختم کرنے سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.