ھارر کوئین کہلانے میں برا محسوس نہیں کرتی : پباشا باسو –

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اب تک کئی ھارر اورسپر نیچرل فلموں میں کام کر چکی ہے ، جن میں راز ، راز تھری ، اور آتما وغیرہ شامل ہیں ، جب کہ ایسی ہی اس کی آنے والی فلم وکرم بھٹ کی کری ایچر ہے۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو کہتی ہیں کہ اگرچہ اس نے فلموں میں کئی ڈراونے کردار ادا کئے ہیں مگرحقیقی زندگی میں وہ بہت ہی ڈرپوک ہے۔ میں نے کئی مافوق الفطرت کرداروں پر مبنی اور ھارر فلمیں کی ہیں ، اور اگر اس حوالے سے کوئی مجھے ھارر کوئین کہہ کر پکارتا ہے تو مجھے بالکل برا محسوس نہیں ہوتا۔ کری ایچر بھارت کی پہلی تھری ڈی فلم ہے ، جس میں بپاشا کے مقابل پاکستانی اداکار عمران عباس لیڈنگ رول کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں بپاشا کا کہنا ہے کہ یہ ماضی کی تمام ھاررفلموں سے بڑھ کر ثابت ہو گی۔ –

تبصرے بند ہیں.