کمپنی نے 2017 میں فیملی لنک کو متعارف کرایا تھا تاکہ والدین اپنے بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود کرسکیں یا ایپس کے استعمال کو مانیٹر کرسکیں۔
مگر اب اسے زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے اور تھری ٹیب ڈیزائن دیا گیا ہے تاکہ والدین اسے آسانی سے استعمال کرسکیں۔
والدین اس کی مدد سے کسی بچے کی ڈیوائس کی سمری دیکھ سکیں گے جیسے بچے نے ایک دن میں کتنا وقت ڈیوائس پر گزارا، حال ہی میں کونسی ایپ انسٹال کی اور سب سے زیادہ کونسی ایپ استعمال کرتا ہے۔
اسی طرح اسکرین ٹائم کو محدود کرنے کے کنٹرولز بھی دیے گئے ہیں اور ایک لوکیشن ٹیب ہے جس سے یہ علم ہوسکتا ہے کہ بچہ کس وقت کہاں ہے۔
تمام نوٹیفکیشنز اور بچے کی جانب سے ایپ یا ویب سائٹ تک رسائی کی درخواستوں کو بھی ایک جگہ دیکھنا ممکن ہے۔
گوگل کے مطابق ایپ کے ساتھ ساتھ بچوں اور والدین کے لیے اس کا ویب ورژن بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے فیملی لنک کو ری ڈیزائن کرکے اس میں اپنے سب سے زیادہ استعمال ہونےو الے ٹولز کا اضافہ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق والدین اسکرین ٹائم محدود کرنے اور ایپس بلاک کرنے جیسے اپنے پسندیدہ فیچرز فیملی لنک میں استعمال کرسکتے ہیں۔
کنٹرول ٹیب میں ایک نیا فیچر ٹو ڈے لمٹ بھی دیا گیا ہے جس سے والدین مختلف ایپس کے لیے اسکرین ٹائم کو سیٹ کرسکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.