اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان، 19 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کاروباری دن میں253 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کاروباری دن میں253 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 83 پوائنٹس اضافے سے 41839 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 19 کروڑ شیئرز کے سودے 5.80 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے اضافے سے 6785 ارب روپے ہے۔

تبصرے بند ہیں.