گوجرانوالہ: گیس سلنڈرکا دھماکا،5 افراد زخمی

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکا سے پانچ افراد زخمی ہو گئے،دھماکا کی شدت سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں۔گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر واقع موٹر سائیکل شو روم میں مزدور کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دھماکا سے پانچ افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا،، زخمیوں میں باون سالہ محمدر یاض، پنتیس سالہ لطیف، بائیس سالہ رضوان ، ستائس سالہ قدیر ،انتالیس سالہ ناصر اورانیس سالہ طابعلم شاہنواز شامل ہیں،دھماکا کی شدت سے اردگرد کی عمارتیں لرز گئیں، دکان کے شیشیے ٹوٹ گئے اور وہاں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دکان میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

تبصرے بند ہیں.