لاہور ہائیکورٹ: اوگرا سے تیل کے معیار کی تفصیلات طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا سے منگوائے جانے والے تیل کے معیار کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی،اوگرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر حکومت فی لیٹر دس روپے لیوی ٹیکس وصول نہ کرے تو پیٹرولیم مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں۔ پی ایس او کے جی ایم نذیر عباس نے عدالت کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں چار کوالٹی کا تیل فروخت ہوتا ہے جبکہ ہم جو تیل خریدتے ہیں وہ ان میں نہیں آتا۔ ہم جو تیل خریدتے ہیں ہمارے علاوہ پانچ افریقی ممالک خریدتے ہیں یہ تیل ماحول دوست بھی نہیں ہے،، عدالت نے اوگرا کو ہدایت کی کہ وہ اگلی پیشی پر منگوائے جانے والے تیل کے معیار کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں،،، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آٹھ جون تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.