Latest National, International, Sports & Business News

گوانتا نامو جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی حالت خراب

امریکا کی گوانتا نامو جیل میں بھوک ہڑتالی قیدیوں کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے،قیدیوں کی جان بچانے کے لیے مزید طبی عملہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جیل حکام کے رویے کے خلاف ایک سو تیس قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں،جن میں اکیس کی حالت نازک ہے،ان قیدیوں نے تین ماہ قبل قرآن کی بے حرمتی پر بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا تاہم جیل کے نامناسب ماحول کے باعث ہڑتال طول پکڑ گئی۔اس مسئلے پر قیدیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.