رحمان ملک نے بینظیر کو سیکیورٹی نہ دینے کی ذمہ داری مشرف پر عائد کردی

اسلام آباد سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی نہ دینے کی ذمےداری سابق صدر پرویز مشرف پر عائد کردی۔ سابق وزیر داخلہ اور بینظیر بھٹو کے سیکیورٹی انچارج رحمان ملک نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد رسول کی۔ سربراہی میں دو رکنی ٹیم کو دیے گئے بیان میں بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی نہ دینے کی ذمےداری مشرف پر عائد کردی ۔ ان کا کہنا ہے وہ بینظیر بھٹو کے سیکیورٹی ایڈوائزر تھے۔ انہوں نے بہتر طریقے سے خدمات انجام دیں۔ بے نظیر بھٹو کی سیکیورٹی کے لئے انہوں نے پرویز مشرف سے متعدد ملاقاتیں کیں اور متعدد خطوط بھی لکھے۔ اس کے باوجود بینظیر بھٹو کو مطلوبہ سیکیورٹی نہیں دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.