گلگت بلتستان، براڈ پیک چوٹی سرکرنے گئے 3 ایرانی کوہ پیما لاپتہ

گلگت: گلگت بلتستان کے علاقے میں براڈ پیک چوٹی سرکرنے کے لئے جانے والے 3 ایرانی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے 6 کوہ پیما 16 جولائی کو کے ٹوکی نزدیکی چوٹی براڈپیک کو سرکرنے گئے، واپسی پر تین کوہ پیما سیدھے راستے سے واپس آ گئے لیکن 3 کوہ پیماؤں نے راستہ بدل لیا اوربھٹک گئے، گزشتہ روزان کوہ پیماؤں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے اپنے بھٹکنے کی اطلاع دی جس کے بعد سے ان کوہ پیماؤں کی تلاش کی جارہی ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ یہ تینوں کوہ پیما اپنی غلطی کی وجہ سے لاپتہ ہوئے ہیں، خصوصی ٹیمیں ہیلی کاپٹرکے ذریعے ان لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کررہی ہیں، کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے والی ٹیم میں ایک جرمن ماہر بھی شامل ہیں، ان کوہ پیماؤ ں کو ڈھونڈنے کے لئے کل دوبارہ ہیلی کاپٹرکے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیاجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.