گلوکارہ بیونسی نوولز رواں سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی گلوکارہ بن گئیں

مریکی پاپ سنگر نے سال میں گیارہ کرور پچاس لاکھ ڈالرز کی کمائی کی ، ٹیلر سوئفٹ چھ کروڑ ڈالرز کیساتھ دوسرے نمبر پر

نیویارک  ) امریکی گلوکارہ بیونسے نوولز رواں سال گیارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ بن گئیں ۔ شوبز شخصیات کی کمائی پر نظر رکھنے والے امریکی میگزین ’’فوربز ‘‘نے نئی رینکنگ جاری کی ہے ۔ بیونسی نے دو ہزار چودہ میں گزشتہ سال کی نسبت دگنی کمائی کی اور اس سال گیارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ۔ ٹیلر سوئفٹ چھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ پاپ گلوکارہ پنک پانچ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ گزشتہ سال نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان میڈونا اس سال نویں نمبر پر ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.