پاکستان اور آئی ایم ایف پالیسی لیول مذاکرات دبئی میں شروع

اکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول کے مذاکرات دبئی میں شروع ہو گئے جو 9 نومبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

دبئی: ) پالیسی لیول مذاکرات میں آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت کا چوتھا اور پانچواں جائزہ مکمل کرے گا۔ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لئے قانون سازی اور چیئرمین نیپرا کی تعیناتی میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا۔ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ پاکستانی حکام نے او جی ڈی، سی ایل کے شیئرز کی فروخت رواں ماہ مکمل ہونے اور آئندہ جون تک سٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ –

تبصرے بند ہیں.