گجر ات وین حادثہ،نواز شریف و دیگر جماعتوں کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے گجرات میں اسکول وین کو پیش آنے والے حادثے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے گجرات میں سکول وین کو پیش آنے والے حادثے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اس سانحہ پر مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو، نگران وزیراعلٰی نجم سیٹھی، گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گجرات اسکول وین حادثے میں کم عمر طالبعلموں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعے پر ہردردمند دل دکھی اور افسردہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.