کینز فلم فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا پریمئی

فلم پریمیئر میں ہالی ووڈ حسینائوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ، فیسٹیول میں دنیا بھر کی انیس فلموں کی نمائش ہوگی

کینز ( ) فرانس کے شہر کینز میں فلم فیسٹیول جاری ہے ، اینی میٹڈ فلم “دی لٹل پرنس” کے پریمیئر میں پوری کاسٹ نے شرکت کی ۔ کینز فلم فیسٹیول کی رعنائیاں عروج پر ہیں ۔ فلم”دی لٹل پرنس” کے پریمئیر کے موقع پر ہالی ووڈ حسیناؤں نے بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ، ہدایتکار مارک اوس برن کی یہ اینی میٹڈ فلم انیس سو تینتالیس کے مشہور ناول دی لٹل پرنس سے ماخوذ ہے ۔ تیرہ سے چوبیس مئی تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے انیس فلموں کی نمائش ہوگی ۔ –

تبصرے بند ہیں.