کیا آپ ایسی میز خریدنا پسند کریں گے جو چلنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہو

اگر ہاں نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے واقعی ایسی میز تیار کی ہے جو ‘چلنے کی صلاحیت’ رکھتی ہے۔

گیلام ڈی کارپینٹر نامی شخص نے ایک ٹوئٹ میں اس میز کی ویڈیو شیئر کی۔

12 ٹانگوں والی یہ میز اپنے اردگرد ‘چہل قدمی’ کرتی ہے۔

اس میز میں 2 موٹریں نصب ہیں اور چھوٹے Arduino کمپیوٹر کنٹرولز کی مدد سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا گیا تاکہ میز کی ٹانگیں ہموار انداز سے حرکت کرسکیں۔

میز کی ٹانگیں بانس سے تیار کی گئی ہیں اور ایک اضافی جوڑ کی مدد سے انہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم بنایا گیا ہے۔

تو گیلام ڈی کارپینٹر نے چلنے والی میز کیوں تیار کی؟ تو اس کا جواب ہے کہ وہ ایسا کرسکتے تھے اس لیے انہوں نے یہ میز تیار کی۔

انہوں نے میز کی تیاری پر آنے والی لاگت کے بارے میں تو نہیں بتایا مگر یہ ضرور کہا کہ اس کی تیاری کے لیے پیسوں کی بجائے زیادہ وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس سے قبل بھی 2006 میں نیدرلینڈز کے ہی ڈیزائنر Wouter Scheublin نے اسی طرح کی میز تیار کی تھی مگر اس کی 8 ٹانگیں تھیں۔

تبصرے بند ہیں.