واشنگٹن : امریکہ سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ ریبیکا ڈوبلر نے خود کا اتنا تندرست رکھا ہوا ہے کہ لوگ اسے اپنی بیٹیوں کی بہن سمجھتے ہیں۔برطانوی اخبار مرر کے مطابق ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ ریبیکا کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی مکینا 23 جب کہ چھوٹی کیلی 21 برس کی ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھنے والے ماں اور بیٹیوں میں فرق ہی نہیں کرپاتے اور تینوں کو بہنیں سمجھتے ہیں۔ریبیکا کا کہنا ہے طلاق کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی ذات کو بھی وقت دینا چاہیے، اس کے بعد انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے کوششیں شروع کردیں، اب وہ خود کو جتنی صحت مند اور خوبصورت سمجھتی ہیں اتنی تو وہ اپنی جوانی میں بھی نہیں تھیں۔
تبصرے بند ہیں.