کپل شرما دوران پروازساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑ پڑے

ممبئی: 

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور سے الجھ پڑے۔

کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ مشہور کامیڈی شو ہے جس کی میزبانی کے فرائض  کپل شرما سر انجام دیتے ہیں جب کہ شو میں ساتھی اداکار بھی لوگوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں جس میں سنیل گروور ، علی اصغر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی شو کی پوری ٹیم آسٹریلیا سے واپس دلی ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ ممبئی کے لئے پرواز میں سوار ہوئی تو دوران پرواز کپل شرما نشے میں دھت ہوکر ساتھی اداکاروں سے الجھ پڑے جب کہ اس دوران جب وہ چندن پر چلائے تو سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھا پائی شروع کردی  جس پر جہاز میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.