قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار

لاہور: 

انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری کی بدولت ورلڈ کپ 2019 میں رسائی کاعزم لیے قومی کرکٹ ٹیم  سرفرازاحمد کی قیادت میں آج کراچی سے براستہ دبئی ویسٹ انڈیز کے لیے اڑان بھرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے رخت سفر باندھ لیا، ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر  شکست دینے کا عزم لیے گرین شرٹس پیرکی شب کراچی سے براستہ دبئی کیریبیئن جزائر کے لیے روانہ ہوگی، ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا جس کی قیادت  مصباح الحق کے سپرد ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.