Latest National, International, Sports & Business News

کوئٹہ: پولیس لائنز میں ایس ایچ او کی نماز جنازہ کے دوران دھماکا

پولیس لائنز میں ایس ایچ او کی نماز جنازہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مسجد سے منسلک لان میں ا یس ایچ او محب اللہ کی نماز جنازہ کی تیاریاں جا رہی تھیں کہ اسی دوران زور دار دھماکا ہو ا اور لوگ خوف زدہ ہو کر ادھر ادھر ہوگئے۔واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی جاں بحق جبکہ ان کے چار بچوں اور ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے،واقعہ عالمو چوک کے قریب پیش آیا۔

تبصرے بند ہیں.