کوئٹہ :بولان کمپلیکس دہشتگردی ،ایک مشتبہ شخص زیر حراست

کوئٹہ : کوئٹہ میں بولان میڈیکل کملیکس سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس سے پہلے کمپلیکس میں فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد بیس ہوگئی تھی ۔پہلے دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او بروری تھانہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ دہشت گردوں کیخلاف کمانڈو آپریشن شروع کردیا گیا ،سرکاری طور پر آپریشن کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ہسپتال میں فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور امدادی کاروائیوں کیلئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیے گئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.