گوانتانامو بے جیل کو بند نہ کرنے کا فیصلہ

گوانتانامو بے: امریکی ایوان نمائندگان نے چھ سو اڑتیس بلین ڈالرز کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، گوانتانامو بے کی بدنام زمانہ جیل کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ایوان نمائندگان نے وائٹ ھاؤس کی جانب سے گوانتاناموبے کو بند کرنے کے خلاف ووٹ دیا، اس موقع پر چھ سو اڑتیس ارب ڈالرز کے دفاعی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ دفاعی بجٹ کے بل کی حمایت میں تین سو پندرہ اور مخالفت میں ایک سو آٹھ ووٹ ڈالے گئے۔ یہ رقم افغانستان میں جنگ، ہھتیاروں کی خریداری اور فوجی اہلکاروں کی بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ ایوان نمائندگان کا کہنا تھا اس مرتبہ دفاعی بجٹ کے علاوہ اہم پالیسی فیصلے کرنے ہیں، جن میں فوج کے اندر جنسی کرپشن پر قابو پانا بھی شامل ہے۔ کانگریس ارکان کا کہنا تھا کہ وہ گوانتاناموبے کو بند کرنے کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔ گوانتانامو بے میں ایک سو چھیاسٹھ قیدیوں میں سے ایک سو چار کی بھوک ہڑتال اور صدر کی جانب سے جیل کو انتہائی مہنگی قرار دینے کے باوجود کانگریس کے دو سو انچاس ارکان نے جیل بند نہ کرنے اور ایک سو چوہتر نے جیل بند کرنے کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔

تبصرے بند ہیں.