کنگ خان اور دپیکا کی نئی رومانٹک فلم”ہیپی نیو ایئر “کے پوسٹرز جاری

ممبئی…….اوم شانتی اوم اور چنائے ایکسپریس کی بلاک بسٹر بالی ووڈ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔فلمساز و ہدایتکار فرح خان کیساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم”ہیپی نیو ائیر “کے کئی پوسٹرز باقاعدہ طور پر جاری کردیے گئے ہیں۔ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے تحت گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور دپیکا کیساتھ ابھیشک بچن،بومن ایرانی،جیکی شیروف اور سونو سوڈ اہم کردار ادا کررہے ہیںجبکہ ساجد خان،انوراگ کیشپ ،دینو موریا،وشال ڈالڈانی ،انوپم کھیر،پربھو دیوا اور ملائیکا اروڑا خان بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنیں گے۔ موسیقار جوڑی وشال شیکھر کا میوزک لیے یہ فلم ہیپی نیو ائیر رواں سال دیوالی کے موقع پر 24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.