ریال میڈریڈ نے یوئیفا سپر کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا

کارڈف…..کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز کی بدولت ریال میڈریڈ نے یوئیفا سپر کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا، سیویا کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈریڈ کی ٹیم سیویا کے خلاف بھرپور فارم میں نظر آئی اور کیوں نہ آتی، ریال میڈریڈ کے پاس فٹ بال کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی جو تھے، کرسٹیانو رونالڈو کا ساتھ دینے کے لئے ٹیم میں موجود تھے ہیمز روڈریگز، گیرتھ بیل ، ٹونی کروس اور کریم بنزیما، ریال میڈریڈ نے پہلا گول 30ویں اور دوسرا میچ کے 49ویں منٹ میں اسکور کیا۔ سیویا کی ٹیم پورے میچ میں صرف دو بار گول پر حملہ کرسکی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ریال میڈریڈ نے 2002 کے بعد پہلی بار اور مجموعی طور پر دوسری مرتبہ یوئیفا سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

تبصرے بند ہیں.