کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کی آج بارہویں برسی

کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کی بارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ استاد سلامت علی خان نے آواز کے کرشمات سے جہاں اپنے گھرانے کو نئی معراج دی وہیں برصغیر کی روایتی موسیقی کو بھی پوری دنیا میں پھیلا دیا۔

لاہور: () شام چوراسی گھرانے کی وجہ شہرت اس میں پیدا ہونے والے مقبول گائیک ہیں جن میں استاد سلامت علی خان کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ سلامت علی خان نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی کے ساتھ جالندھر کے سالانہ میلے میں ایک گھنٹے تک راگ میاں کی ٹوڈی گا کر موسیقی کے حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ یوں آٹھ سال کی عمر میں ہی انھیں بھی استاد مان لیا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد استاد سلامت علی خان بھارتی حکومت کی مراعات کی پیش کش ٹھکرا کر لاہور آ گئے۔ کافی اور ٹھمری پر مہارت رکھنے والے گائیک کو اپنے گھرانے میں حضرت خواجہ غلام فرید کی ملتانی کافی کو نیا کلاسیکی انگ دینے کا شرف بھی حاصل ہے۔ استاد سلامت علی خان کو پنج پٹيہ گلوکار کے لقب سے بھی نوازا گيا۔ استاد سلامت علی نے کلاسیکی گائیکی کی مختلف جہتوں میں کامیاب تجربات کرکے خود کو یکتا ثابت کر دیا اور ان ہی خدمات کے اعتراف میں انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا –

تبصرے بند ہیں.