پاکستان میں موبائل استعمال کرنے والے 14 کروڑ سے بڑھ گئے –

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں ایسے صارفین کی تعداد 24 فیصد بھی نہیں رہی جو موبائل فونز استعمال نہیں کرتے۔ گویا 76فیصد سے زائد افراد کے پاس موبائل فون کنکشن موجود ہیں۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موبائل فون یوزرز کی مجموعی تعداد 140 ملین ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت پانچ سیلولر کمپنیز یا موبائل فون سروس فراہم کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔ مئی کا مہینہ ان پانچوں کمپنیز کے لئے نہایت نیک شگون ثابت ہوا۔ نئے کنکشنز کی فروخت میں سب سے زیادہ کامیابی چائنا موبائل یعنی زونگ کو ملی۔ اس نے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر سات لاکھ 54ہزار 368نئے کنکشنز فروخت کئے۔ دوسرا نمبر ٹیلی نار کا رہا جس نے مئی کے مہینے میں چار لاکھ 34 ہزار 912 نئے کنکشن فروخت کئے۔ اس طرح اس کے مجموعی صارفین کی تعداد 36.3ہوگئی ہے۔ موبی لنک نے مئی میں 143,882 اور وارد نے 109, 506 نئے کنکشن فروخت کئے۔ وارد کے لئے مئی کا مہینہ خوش قسمت ثابت ہوا۔ یوفون کے موجودہ صارفین کی تعداد 24اعشاریہ چھ ملین ہوگئی۔ ان کنکشنوں کی تعدا د اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو جلد ہی ملکی آبادی سے تجاوز کر جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.