کرینہ کپور کام نہ ملنے پر پریشانی سے دوچار ہو گئیں –

ممبئی (بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں ، درجنوں فلمیں ایک ساتھ کرنے والی بیبو کے پاس آج کل ایک بھی فلم نہیں ہے۔

بالی وڈ کی بیگم فلمی ہیروئن کم اور سیف علی خان کی بیگم زیادہ بن کر رہ گئی ہیں خود کو بالی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کہنے والی کرینہ کے پاس اس وقت ایک بھی فلم نہیں کیونکہ ایک ایک کر کے اُن کی تمام فلمیں ڈبے میں بند ہو گئی ہیں ۔ پہلے تو کرینہ کو کرن جوہر کی فلم شدھی کی کاسٹ سے الگ کیا گیا اور اب خبر آئی ہے کہ فرحان اختر کے ساتھ اس ہی مہینے شروع ہونے والی نئی فلم bomaby samurai کے ڈائیریکٹر نے بھی bebo کو replace کر دیا ہے۔بالی وڈ میں کرینہ کی بڑھتی ہوئی مشکالات کو دیکھ کر تو ایسے ہی لگتا ہے کہ جس نے بھی کہا ہے ٹھیک ہی کہا ہے کہ شادی کے بعد فلم ہیروئن کا کیرئیر ختم ہو جاتا ہے لیکن کرینہ کو پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ دوسرے ہیرو بھلے ہی اُن کے ساتھ اب کام نا کریں لیکن اُن کے شوہر سیف تو ہر دو سال میں اپنی بیگم کے ساتھ ایک فلم کر ہی سکتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.