کرن جوہر کے مشورے پر کنگنا نے کرارا جواب دے دیا

ممبئی: 

بالی ووڈ میں دو اداکاراؤں کے درمیان جاری لڑائی عام سی بات ہے، لیکن اداکارہ کنگنا رناوت اور ہدایت کار کرن جوہر کے درمیان جاری جنگ نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔

کرن جوہر نے کچھ روز قبل اداکارہ کنگنا رناوٹ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر انھیں بولی وڈ میں اتنے مسائل کا سامنا ہے تو بہتر ہیں وہ اسے چھوڑ کر چلی جائیں جس پر کنگنارناوت نے کہا کہ انڈین فلم انڈسٹری ایک چھوٹا فلم اسٹوڈیو نہیں جو کرن جوہر کو ان کے والد نے ورثے میں دیا۔

تبصرے بند ہیں.