کراچی کے علاقے لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

 کراچی: 

لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا تاہم عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں کل دوپہر کو لگنے والی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے تاہم عمارت میں کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔ چیف فائر آفیسر فیصل صدیقی کے مطابق فیکٹری کی تیسری منزل پر کیمیلز کے ڈرمز کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور فوم کا استعمال کرنا پڑا جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔

تبصرے بند ہیں.