کراچی کے مسئلے کاحل مشاورت سے نکالاجائے، فضل الرحمن

اسلام آ باد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کراچی میں فوج طلب کرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والے دیگرادارے ناکام ہوجائیں تو صورتحال قابوکرنے کیلیے آرٹیکل149کے تحت فوج طلب کی جاسکتی ہے۔ کراچی میں آپریشن تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعدہی ہوناچاہیے۔ منگل کوجاری بیان میں انھوں نے کہاکہ کراچی میں100 کے قریب نوگوایریازہیں جہاں ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے،تاہم مسئلے کاحل نکالنے کیلیے تمام سیاسی قوتیں سیاسی بصیرت کامظاہرہ کریں اورصوبائی حکومت قیام انھوں نے امیدظاہرکی کہ وفاقی کابینہ (آج) کراچی کی صورتحال پر ہونے والے اپنے خصوصی اجلاس میں مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکال لے گی۔امن کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

تبصرے بند ہیں.