لاہور:پی پی150پرووٹوں کی دوبارہ گنتی پربھی تحریک انصاف ہار گئی،(ن)لیگ کے میاں مرغوب کامیاب

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 پر ہونے والئے ضمنی انتخاب کے دوران دالے گئے ووتوں کی دورابہ گنتی پر بھی مسلم لیگ (ن) کے میاں مرغوب احمد ہی سرخرو ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھ اس بار بھی ناکامی ہی آئی ۔ پی پی 150 کے ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں مرغوب احمد نے 18 ہزار 526 جبکہ ان کے قریب ترین حریف تحریک انصاف کے مہر واجد نے 18ہزار 74 ووٹ حاصل کئے اس طرح میاں مرغوب احمد نے اپنے حریف کو 452 ووٹ کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا براہ راست فائدہ میاں مرغوب احمد کو ہوا جن کی برتری میں 77 ووٹ کا اضافہ ہوا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتتیجے کے اعلان کے بعد وہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے بھر پور انداز میں خوشیاں منائی گئیں، اس موقع پر میاں مرغوب کا کہنا تھا کہ جھوٹے وائٹ پیپرز شائع کرکے عوام کو گمراہ کیا گیا، آج حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اب دھاندلی کی جماعت بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی 150 سے مسلم لیگ (ن) کے میاں مرغوب احمد کامیاب قرار پائے تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے پریزائیڈنگ افسران پر مبینہ طور پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، ووٹوں کی گنتی کا عمل 3 روز جاری رہا جس میں تمام امیدواروں کے نمائندے موجود رہے۔

تبصرے بند ہیں.