کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

پولیس نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خصوصی سیکیورٹی پلا ترتیب دے دیا ہے۔ کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3پزار 987 مساجد، 315 امام بارگاہوں، 330 عید گاہوں اور 270 کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے شہر بھر میں 19 ہزار 400 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کےفرائض انجام دیں گے جبکہ تمام صورت حال کی مانیٹرنگ کے لئے سینٹرل پولیس آفس میں آپریشن روم قائم کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی معاملات میں پولیس کی معاونت کرے گی۔ واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.