کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات کے نتیجے میں مزید 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق لانڈھی کے جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد نوید نامی نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے ، موچکو کے قریب سپارکو روڈ سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش ملی جس کی شناخت 23 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے، مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور محنت کش تھا ، پی آئی بی کالونی بلوچ پاڑہ میں فائرنگ سے طاہر حسین نامی شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ گارڈن کے علاقے سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب پولیس نے کلفٹن کے علاقوں نیلم کالونی اور شاہ رسول کالونی میں چھاپے مار کر 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تبصرے بند ہیں.