صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، ممنون حسین اور وجیہہ الدین میں مقابلہ ہوگا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے تحت ملک کے آئندہ صدر کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ممنون حسین جبکہ تحریک انصاف کے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صدارتی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے پاس جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن تھا جبکہ آج ہی حتمی امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے جس کے تحت آئندہ صدر مملکت کے لئے 30 جولائی کو ممنون حسین جبکہ تحریک انصاف کے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ امیدوراوں کی حتمی فہرست جاری کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا حکم بھی دے دیاہے بیلٹ پیپر پر حروف تہجی کے مطابق نام لکھے جائیں گے، صدارتی انتخاب کے لئے 1500 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اورآج رات تک بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا کام مکمل کرلیاجائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کے حکم کے بعد پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی نے بائیکاٹ کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.