کراچی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 2 رینجرز اہلکار زخمی

کراچی: منگھوپیر روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکےکے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ منگھوپیر روڈ پر شر پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جیسے ہی رینجرز کی گاڑی وہاں پہنچی تو بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں رینجرز کے سب انسپکٹرخلیل احمد اور نائیک عبدالشکور زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ علاقے میں مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسوزل اسکواڈ کی جانب سے بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.