کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز ٹرک کے قریب دھماکا سے ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
کراچی: () کراچی کے علاقے لانڈھی 89 ٹمبر مارکیٹ میں رینجرز کے ٹرک کے قریب اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جب اہلکار ڈیوٹی کی تبدیلی کیلئے وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے سے رینجرز کے ٹرک اور ایک دکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکا خیز مواد کو ٹرک کے قریب کچرے میں چھپایا گیا تھا۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر تین اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.