Latest National, International, Sports & Business News

قلات: نیشنل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 7 جاں بحق، 9 زخمی

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس قلات کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

قلات: ) قلات میں بنچہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کہ بس میں سوار مسافروں میں سے 7 مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جن کی میتیں سول ہسپتال قلات منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.