کراچی میں اے این پی کیخلاف غیر اعلانیہ آپریشن جاری ہے، بشیر جان

اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان نے کہا ہے کہ کراچی میں اے این پی کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بشیر جان کا کہنا ہے کہ اے این پی ضلع ملیر کے صدر سعید افغان، جنرل سیکریٹری احسان خان سمیت سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف صوبائی حکومت کے ایماء پر گرفتاری کیا جارہی ہیں، دوسری طرف شرجیل میمن لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بشیر جان کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، آج اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.